ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: کرناٹکا میڈیا اکیڈیمی کی جانب سے صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب

کاروار: کرناٹکا میڈیا اکیڈیمی کی جانب سے صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب

Sat, 13 May 2017 17:45:37    S.O. News Service

کاروار 13؍مئی (ایس او نیوز)جرنلزم میں گریجویشن مکمل کرنے والے افراد کے لئے کرناٹکا میڈیا اکیڈیمی کی طرف سے تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پسماندہ طبقات اور پسماندہ قبائل سے 5اور دیگر طبقات سے 5افراد کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

اکیڈیمی کے صدرسدّا راجو کے مطابق جن افراد کو10مہینوں تک چلنے والے اس تربیتی کورس کے لئے چنا جائے گا، انہیں ہر ماہ 10ہزار روپے اعزازیہ (honorarium)دیا جائے گا۔جو لوگ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ 30مئی تک اپنی عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ امیدوار کے ضروری ہے کہ وہ کرناٹکا کی کسی بھی کالج سے جرنلزم میں ڈگری یافتہ ہو او ر اس کی عمر 28سال سے کم ہو۔خواہشمند اپنے بایوڈیٹا اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بذریعہ ڈاک اس پتے پر:سکریٹری ،کرناٹکا مادھیم اکیڈیمی،پوڈیم بلاک، وشویشوریا کیندر، امبیڈکر لین، بنگلورو560001۔ یاپھر traineekma@gmail.com پراپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔
 


Share: